انجن فیل، جہانیاں پھاٹک پر ٹرین بند، باراتیوں کو مشکلات، دولہا نے جہیز میں انڈر پاس مانگ لیا

جہانیاں (آئی این پی) حکومت کے خلاف انوکھا دولہا کا انوکھا احتجاج۔ دولہا نے حکومت سے جہیز میں ریلوے پھاٹک پر انڈر پاس مانگ لیا۔ جہانیاں شہر کے ریلوے پھاٹک پر کراچی سے لاہور جانے والی گڈز ٹرین کا انجن فیل ہوگیا۔ پھاٹک بند ہونے سے دیگر گاڑیوں کے ساتھ ایک لودھراں سے جہانیاں آنے والی بارات بھی پھنس گئی۔ جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ باراتیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دولہا محمد اشفاق اور باراتی مال گاڑی کے اوپر اور نیچے سے گذر کر مقامی میرج ہال میں پہنچے۔ اس موقع پر دولہا نے میرج ہال میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ دولہا نے حکومت سے جہانیاں کے لئے انڈر پاس کا مطالبہ کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...