ڈاکٹر امجد کا قرآن پر شادی سے انکار اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر امجد کی مبینہ خفیہ شادی کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے ڈاکٹر امجد کی مبینہ بیوی روزینہ کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالتی حکم پر ڈاکٹر امجد عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ڈاکٹر امجد نے کھلی عدالت میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر روزینہ سے ازدواجی رشتہ نہ ہونے کا حلف دیا تو روزینہ بی بی نے بھی قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر ڈاکٹر امجد کی بیوی ہونے کا حلف دیا۔ کھلی عدالت میں حلف کے بعد عدالت نے دونوں کو تحریری بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے روزینہ بی بی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...