اسلام آباد (این این آئی) کالعدم تحریک طالبان نے امریکی ڈرون حملے میں اپنے سربراہ ملا فضل اللہ کے بیٹے عبد اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ ٹی ٹی پی کے ترجمان نے میڈیا کو بھیجے گئے بیان میں کہا کہ16 سالہ عبد اللہ اور دیگر افراد پاک افغان سرحد ی علاقے میں 7 مارچ کی صبح ایک امریکی حملے میں مارے گئے ۔