ووٹ خرید کر سینیٹر بننے والے 62، 63 پر پورا نہیں اترتے: حامد رضا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ووٹ خرید کر سینیٹر بننے والے 62، 63 پر پورا نہیں اترتے۔ ہارس ٹریڈنگ سے سینیٹر بننے والوں کو نااہل قرار دیا جائے۔ سینٹ کھرب پتی امراء کا کلب بن گیا ہے۔ فرحت اللہ بابر کی عدلیہ مخالف تقریر قابل مذمت ہے۔ ن لیگ کی سیاست کا مرکز و محور دولت سازی ہے۔ ووٹ کے تقدس کا بھانڈہ سینٹ انتخابات نے پھوڑ دیا ہے۔ ن لیگ کی عدالتوں سے محاذ آرائی نظام کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ قوم انصاف عام اور احتساب سرعام چاہتی ہے۔ احتسابی عمل نامکمل چھوڑا گیا تو مایوسی پھیلے گی۔ سیاست کو سرمائے کا کھیل بنانے والے قومی مجرم ہیں۔ عدلیہ پر تنقید کرنے والوں کو اپنی سیاسی موت نظر آ رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کا ہارس ٹریڈنگ کے خلاف کاروائی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

ای پیپر دی نیشن