حلقہ بندیوں کے نقشے لیک کرنے پر الیکشن کمیشن کے دو افسران کومعطل کر دیا گیا

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے نقشے لیک کرنے پر دو افسران کو معطل کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنرکی جانب سے معطل کئے گئے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز میں عاطف رحیم اور محمد سرور شامل ہیں۔ دونوں کو تین ماہ کے لئے معطل کرکے انکوائری کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص ملک کو الیکشن، عابد شاہ کو بجٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر کام مکمل کر لیا ہے اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے ان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن