لاہور(پ ر) سام سنگ الیکٹرونکس مشرق وسطیٰ و جنوبی افریقہ (MENA) نے صارفین کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے ہموار، مطابقت پذیری اور سمارٹ تجربہ کی تشکیل میں معقول تعاون اور کھلی ایجادات کے وژن کا اعلان کیا ہے۔ اپنے آٹھویں سالانہ MENA فورم میں سام سنگ نے منسلک ڈیوائسز کو یکجا کرنے کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور سمارٹ تھنگز متعارف کراتے ہوئے اپنی انٹرنیٹ آف تھنگز تجاویز کو بڑھانے کی حکمت عملی کی وضاحت کی ہے۔ سام سنگ کی تمام مصنوعات کو 2020ءتک انٹرنیٹ آف تھنگز کے مطابق تیار کرنے کے ساتھ سام سنگ نے اعلان کیا ہے۔