نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کو دہشتگرد گروپوں کے خلاف نئی کارروائی کرنی چاہیے ۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا کہ اگر پاکستان نئی سوچ کے ساتھ نیا پاکستان بننے کا دعوی کرتا ہے تو اسے اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کے خلاف نئی کارروائی بھی کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی قابل افسوس ہے کہ پاکستان نے ابھی تک پلوامہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے جیش محمد کے دعویٰ کو تسلیم نہیں کیا ۔ بلکہ پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ کہنا ہے کہ جیش محمد نے پلوامہ حملے کی کوئی ذمہ دار ی قبول نہیں کی۔