کل چھاچھڑو میں اجنبی شخص کی آمد سے ہسپتالوں کے راستے بند تھے،کرشنا کماری

Mar 10, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر کرشنا کماری نے عمران خان کے دورہ تھر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ایک اجنبی شخص میرے پیارے تھر میں آئے۔ کل چھاچھڑو میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ تھا۔ اس اجنبی شخص کی آمد کی وجہ سے ہسپتالوں میں جانے والے راستے بند تھے۔ سینیٹر کرشنا کماری نے کہا کہ جب سلیکٹڈ وزیراعظم نے تھر کے عوام کو کچھ دینا نہیں تھا تو پھر تھر آنے کی زحمت کیوں کی؟ سینیٹر کرشنا کماری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے تھر کے عوام کی مثالی خدمت کی ہے جس کی وجہ سے تھر میں پاکستان پیپلزپارٹی نے لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے عوام آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے بے انتہا پیار کرتے ہیں اس لئے تھر میں عوام نے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کیا۔ سینیٹر کرشنا کماری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم صرف فوٹو سیشن کے لئے آئے تھے جس طرح وہ خالی ہاتھ آئے اسی طرح عوام نے بھی ان کے جلسے میں شرکت نہ کرکے خالی ہاتھ واپس کیا۔

مزیدخبریں