زرداری ،فریال تالپور کے اثاثوں بارے میڈیا اطلاعات بے بنیاد ہیں

Mar 10, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)زرداری ہاوَس کے ترجمان نے کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے تمام اثاثے قانون کے مطابق ڈکلیئرڈ ہیں،سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے اثاثوں کے متعلق میڈیا کا ایک حصہ بے بنیاد خبریں چلا رہا ہے، میڈیا کو گذارش ہے کہ بے بنیاد و یکطرفہ خبریں سے اجتناب برتا جائے۔

مزیدخبریں