مٹھیال (نامہ نگار) خانہ خدا کو ہزاروں روپے کے پسینہ آور بل بھیج کر بلوں کے لئے رقم کا حصول مشکل ہوگیا ۔مسجد شاہ چن چراغ محلہ تکیہ جنڈ کے سیکرٹری مالیات حاجی خان بہادر نے بتایاکہ سوئی گیس والوں نے قبل ازیں مسجد کو ماہ جنوری 2019ء کو۔2700روپے کا بل بھیجا ۔جبکہ ماہ فروری 2019ء 31ہزار50 ر وپے کابل بھیج کر نمازیوں کی چیخیں نکال دیں۔انہوں نے بتایا کہ ہر جمہ کے دن ہم نمازیوں سے چندہ کرتے ہیں۔بعض نمازی 10روپے کوئی20روپے چندہ دیتاہے۔اتنی زیادہ رقم کا بندوبست کرنا اہل محلہ کے لئے بہت مشکل ہے۔اس ماہ نمازیوں نے بڑی مشکل سے ماہ فروری کابل جو31.050ہزار روپے مانگ تانگ کر گیس بل کی رقم حبیب بنک کی شاخ میں جمع کروائی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم موصوف نے کہا تھا کہ گیس بلوں کا ایکسٹر نل آڈٹ کرایا جائے گا۔لیکن یہ حکم بھی نقش بر آب ثابت ہوا کسی صارف کو رقم واپس نہیں کی گئی۔سوئی گیس کے افسران خانہ خدا کا کچھ تو لحاظ اور خیال رکھیں۔
مسجدکو ہزاروں کے پسینہ آور بل بھیج دیئے گئے،مسجد شاہ چن
Mar 10, 2019