لاہور (این این آئی) اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں پر عملدرآمد میں پنجاب سب سے آگے ہے۔ تشدد کی روک تھام اور سزائے موت کے قوانین پر نظرثانی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ اس حوالے سے سول سیکرٹریٹ میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یورپی یونین کی تجاویز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ترجیحی شعبوں مثلاً آزادی اظہار‘ صحافیوں اور حقوق انسانی کے نمائندوں کے تحفظ کی صورتحال بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے حقوق کا تحفظ بالخصوص چائلڈ لیبر کا خاتمہ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔