مودی کی موجودگی میں کشمیر میں امن کی امید نہیں کی جاسکتی :ممتا بینرجی

Mar 10, 2019

کلکتہ(کے پی آئی) اتر پردیش کی وزیرا علیٰ ممتا بینرجی نے کہا ہے کہ مودی کی موجودگی میں کشمیر میں امن کی امید نہیں کی جاسکتی ۔ نئی دہلی میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد کشمیر میں مستحکم امن کا قیام ہوگا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علی ممتا بنرجی نے کئی محاذ پر مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا مودی حکومت نے عوام کے روپے چوری کرکے پارٹی کی انتخابی مہم پر خرچ کررہے ہیں۔ مگر جو حکومت رفائیل کی حفاظت نہیں کرسکی وہاں سیکورٹی اور امن کیسے بحال کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیر میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور اس کے جانے کا وقت آچکا ہے ۔نئی حکومت کے قیام کے بعد کشمیر میں امن و امان کی صورت حال مستحکم ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے ملک بھر میں کشمیریوں پر حملے کی بھی سخت مذمت کرتے ہوئے سوال کیا کہ آخر یہ نفرت پھیلانے والے کون لوگ ہیں۔ مودی لوک سبھا انتخابات سے قبل جنگ کا ہسٹریا پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزیدخبریں