ریمبو اور صاحبہ نے فٹنس کلب بنالیا

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار جان ریمبو اور صاحبہ نے فٹنس کلب بنالیا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں شوبز کے نامور افراد نے شرکت کی جن میں ریماخان،شان شاہد،کاشف محمود،نشوبیگم،سعیدہ امتیاز، مائرہ حمید اوراربازخان سمیت فن وثقافت سے وابستہ افراد شامل تھے ۔اس موقع پر فنکاروں نے صاحبہ اور ریمبو کو بزنس شروع کرنے پر مبارک دی اور انکے ساتھ نیک تمنائوں کااظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن