الحمر ا آرٹ گیلری میں قومی نمائش ‘گورنر پنجاب کی شرکت

لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرااورپاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے تعاو ن سے آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی 33ویں سالانہ اور 16ویں قومی نمائش کا انعقاد الحمرا آرٹ گیلری میں ہوا ۔افتتاح گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کیا ۔چیئرمین آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان میاں اعجاز الحسن،جنرل سیکرٹری غلام مصطفی،سردار آصف احمد علی خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان، ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس جمال شاہ ، ذوالفقار علی زلفی و دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھی۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نمائش میں آویزاں کام دیکھا اور آرٹسٹوں کی اعلی مہارت ،شاندار تخیل ،مضبوط تکنیک اور کام کی بھر پور تعریف کی۔انھوں نے کہا کہ مصور معاشرہ کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ان کی کاوشوںکو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔اس سے قبل آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں میاں اعجاز الحسن نے صدارتی خطبہ پیش کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے اس نمائش کے انعقاد کے حوالے سے اپنے تاثرات میں کہاکہ الحمرا ایک اہم ادبی و ثقافتی ادارہ ہونے کے ناطے اپنے ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہے،اس نمائش کے انعقاد کے لئے بھی اعلی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...