لاہور(وقائع نگار خصوصی)مفاد عامہ کی کیسز کی سماعت براہ راست دکھانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے سینیر وکیل راحیل کامران نے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی جس میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواستگزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ مفاد عامہ کے کیسز کی کاروائی براہ راست دکھائی جائے.برازیل سمیت دنیا کے 12 ممالک میں سپریم کورٹ کی سماعت براہ راست دکھائی جاتی ہے. سپریم کورٹ کی سماعت براہ راست دکھانے سے عوام کا عدالتوں پر یقین مزید پختہ ہو گا عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ مفاد عامہ کے کیسز کی سماعت براہ راست دکھانے کا حکم دے۔
مفاد عامہ کی کیسز کی سماعت براہ راست دکھانے کے لیے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
Mar 10, 2019