کینٹ ڈویژن پولیس نے ایک ہفتہ میں مختلف جرائم میں ملوث322ملزمان گرفتار کر لئے

Mar 10, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث322ملزمان گرفتار کر لیئے۔اغوائ،چوری، امانت میں خیانت ،چیک ڈس آنر،نقب زنی،دھوکہ دہی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب32اشتہاری مجرمان کو گرفتارکر لیا ۔ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث6 گینگز کے19ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 8 لاکھ روپے مالیت کی ریکوری کی گئی۔ تھانہ باغبانپورہ پولیس نے دورانِ کارروائی پاوا ڈکیت گینگ 4 ملزمان گرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکلیں ،2 عدد پسٹلز،7موبائل فونز اور 10ہزار روپے نقدی برآمدکر لی۔ مناواںپولیس نے عرفان عرف بینڈو موبائل چور گینگ کے 3ملزمان گرفتار کر کے 2 لاکھ روپے مالیت کے موبائلز اور 20ہزار روپے نقدی برآمدکی ۔تھانہ برکی پولیس نے مویشی چور گینگ کے 3 ممبران کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے 1 موٹر سائیکل اورڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے مویشی برآمدکئے گئے۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے31ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے6کلوگرام سے زائدچرس اور159لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

مزیدخبریں