لاہور (نمائندہ خصوصی )ڈولفن سکواڈ کی کارروائی رایئونڈ کے علاقے سے نوسر باز گینگ کو گرفتار کر لیا ، پولیس کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ون فائیو کی کال پر ایکشن لیتے ہوئے نوسر باز گینگ کو گرفتار کیا،2 رکنی گینگ میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں،نوسرباز ملزمان کے قبضہ سے 34 مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈ برآمد کر لئے ،نوسر باز گینگ معصوم شہریوں سے رقم ہتھیا تا تھا،خاتون کارڈ آپریٹ کرنے کے بہانے سے شہریوں سے رقم ہتھیا لیتی تھی، گرفتار ملزمان میں اللہ رکھی اور فیاض پولیس کی حراست میں ہیں ۔
ڈولفن سکواڈنے رایئونڈ سے نوسر باز گینگ کو گرفتار کر لیا
Mar 10, 2019