منشیات فروش گرفتاراور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے تدارک کیلئے مربوط لائحہ عمل اپنایا جائے

Mar 10, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے ایس پی صدر ڈویژن سید علی کو ہدایت کی ہے کہ اگلے تین دن میں بدنامِ زمانہ منشیات فروشوں کی گرفتاری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے تدارک کیلئے مربوط لائحہ عمل اپنائیں۔کیٹیگری اے اور بی کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ سے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا تعین اس مقصد کیلئے تشکیل دیئے گئے پروفارمہ کی بنیاد پر کیا جائیگا۔ سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری ، منشیات فروشوں، قماربازوں، گینگز کی گرفتاری اور دیگر مختلف شعبوں میں کارکردگی مارکس مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ ایس ایچ اوز کی ترقی و تنزلی کارکردگی کے لحاظ سے اچھے ایس ایچ اوز اور ناقص کارکردگی کے حامل ایس ایچ اوز کی کارکردگی جانچنے کیلئے اسی پروفارمہ کے تحت درجہ بندی کی جایا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او ز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کسی بھی وقت اچانک تھانوں کا دورہ کروں گا۔

مزیدخبریں