لاہور(وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار میں مسلم لیگ(ن) لائرز فورم کا سابق وزیراعظم نواز شریف سے اظہار یک جہتی کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کی صدارت ن لیگ لائرز فورم کے صدر چوہدری نصیر بھٹہ نے کی جس میں میں ممبر پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ ، رانا اسد اللہ خان سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت نواز شریف کو صحت کی سہولیات فراہم نہیں کررہی ہے حکومت نواز شریف کی صحت کے حوالے سے لاپرواہی برت رہی ہے،وکلا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔