لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 40سئینر سول ججز کو ایڈیشنل سیشن جج کے عہدہ پر ترقی دینے کے لیے سول ججز کو انٹرویوز لیٹر جاری کردیے۔ انٹرویو پاس کرنے والے سول ججز کو ترقی دی جائے گی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کی منظوری کے بعد سول ججز کو انٹرویو لیٹر جاری کیے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق 1سے لیکر 15سئینر سول ججز کے انٹرویو 15مارچ کو ہوں گے جبکہ 16سے 40تک سیینر سول ججز کو 16مارچ کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا ہے۔
40سئینر سول ججز کو ایڈیشنل سیشن جج کے عہدہ پر ترقی دینے کے لیے انٹرویوز لیٹر جاری
Mar 10, 2019