لاہور( اپنے نامہ نگار سے)سیشن عدالت نے ڈیڑھ ماہ کا بچہ باپ سے لیکر ماں کے حوالے کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج جاوید ارشد نے عائشہ شہزادی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے بتایا کہ ایک سال قبل شوہر شکیل سے پسند کی شادی کی تھی مگر شوہر نے بچے کی پیدائش کے بعد تشدد کرکے گھر سے نکال دیا ۔ استدعا ہے کہ کمسن بچہ ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے بچہ باپ سے لیکر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔
سیشن عدالت نے ڈیڑھ ماہ کا بچہ باپ سے لیکر ماں کے حوالے کردیا
Mar 10, 2019