لاہور(نمائندہ خصوصی)ہڈیارہ کے علاقہ میں 25سالہ نوجوان گھر میں پراسرارطور پر مردہ پایا گیا،پولیس نے قتل اور خودکشی کے حوالے سے تفتیش شروع کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ کے علاقہ میں عمران نامی شخص گھر میں مردہ پایا گیا،اس کے سر پر چوٹیں ہیں،تاہم اہل خانہ کے بیانات مشکوک ہیں،جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی گئی ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ہڈیارہ میں 25 سالہ نوجوان پراسرارطور پر جاں بحق
Mar 10, 2019