لاہور (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج سے متعلق جو باتیں آج کل ہو رہی ہیں ان پر میری تجویز ہے کہ انہیں آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (AFIC) راولپنڈی میں علاج کیلئے منتقل کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی موت تو اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہوتی ہے لیکن وہاں نوازشریف کا آرمی ڈاکٹروں کے زیرنگرانی علاج ہو گا۔