نواز شریف کا آرمڈ فورسز آف کارڈیالوجی سے علاج کرایا جائے : شجاعت

Mar 10, 2019

لاہور (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج سے متعلق جو باتیں آج کل ہو رہی ہیں ان پر میری تجویز ہے کہ انہیں آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (AFIC) راولپنڈی میں علاج کیلئے منتقل کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی موت تو اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہوتی ہے لیکن وہاں نوازشریف کا آرمی ڈاکٹروں کے زیرنگرانی علاج ہو گا۔

مزیدخبریں