نوازشریف کیلئے جیل میں موبائل کارڈک یونٹ قائم، بلاول کل ملیں گے،حالت ا نتہائی تشویشناک ہے: برطانوی ڈاکٹرز

لاہور+ سیالکوٹ (نیوز رپورٹر+ لیڈی رپورٹر+ نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) برطانوی ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر ایسے ہسپتال میں منتقل کیا جائے جہاں دل کے علاج کی مکمل اور جدید سہولتیں موجود ہوں ذرائع کے مطابق نوا زشریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لندن کے بارلے سٹریٹ ہسپتال اور دیگر ماہر ڈاکٹروں کو بھجوائی گئی تھیں ڈاکٹرز کے کہنا ہے کہ نواز شریف کی پیچیدہ میڈیکل ہسٹری کے پیش نظر ان کا علاج دل کے امراض کے جدید ہسپتال میں ہونا چاہئے تاکہ ایک ہی جگہ تمام سہولیات مہیا کی جا سکیں علاج میں تاخیر ان کیلئے انتہائی خطرناک ہے جبکہ نواز شریف کا علاج برطانیہ یا کسی دیگر ترقی یافتہ ملک کے ایڈوائس کارڈیک یونٹ میں بہتر طریقے سے ممکن ہے ذرائع کے مطابق جیل میں نواز شریف کو تازہ ہوا نہیں مل رہی اور ان کے دل کی شریانوں میں خون کی روانی متاثر ہو رہی ہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نواز شریف سے جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی سابق وزیراعظم سے ان کی ملاقات کی ہوگی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت سازش کے تحت نواز شریف کی جان لینے پر ڈٹی ہے جان کو خطرہ ہوا تو ذمہ دار سرکار ہوگی سیاسی انتقام بند کیا جائے نواز شریف کا خیال تھا ان کا علاج ہوگا لیکن علاج نہیں کیا گیا اب نواز شریف نے ہسپتال منتقل ہونے سے مکمل منع کر دیا ہے حکومت چاہتی ہے نواز شریف کا مرض مزید بڑھے حکومتی پریشر کی وجہ سے ڈاکٹرز بھی اپنا موقف نہیں دے پا رہے ہیں حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے نواز شریف ہسپتال میں زیادہ پریشان ہیں جیل میں وہ کھ بہتر محسوس کرتے ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے مریم نواز کی ٹویٹر پر کی گئی درخواست پر پنجاب حکومت کو فوری طور پر ایک موبائل کارڈیک یونٹ چوبس گھنٹے کوٹ لکھپت جیل میں مختص کرنے کے احکامات دیئے ہیں اس کارڈیک یونٹ میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز اور ٹیکنیشن تین شفٹوں میں موجود رہیں گے اس یونٹ میں ایک مریض کی لائف سیونگ کی تمام تر سہولیات موجود ہیں جو ایمرجنسی میں ضرورت کے مطابق چاہئے ہوتی ہیں ترجمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی صحت یابی پر سیاست کر رہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت انصاف اور ہر شہری سے برابری کے سلوک روا رکھنے پر یقین رکھتی ہیں پنجاب حکومت جیل قوانین کے مطابق نواز شریف کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔ نواز شریف عدالت سے اپنی ضمانت کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد وہ بیرون ملک جاکر اپنا علاج کرانا چاہتے ہیں جس پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں کیونکہ ان کا کیس عدالت میں ہے۔عمران خان نے نواز شریف کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے وزیراعظم نے وزیراعلیٰ نجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ ملک میں دستیاب علاج کی ہر سہولت نواز شریف کو دی جائے ، وفاقی حکومت اس سلسلے میں ہر طرح سے تعاون کریگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...