نئی دہلی(آن لائن) سانپ کا ڈرا رسی سے بھی ڈر جاتا ہے ،بھارت اپنے پانچ جہازگنوانے کے بعداب غباروں کو میزائلوں سے نشانہ بنا رہا ہے۔ پاکستان سے ہیپی برتھ ڈے کے غبارے اڑتے ہوئے بھارتی سرحد کیاندرچلے گئے جس پربھارتی فضائیہ نے اسے پاکستانی جہازسمجھ کراپنے سخوئی30 طیارے فضا میں بھیج دییاوران طیاروں نے بھی اس غبارے کو پاکستانی جہاز سمجھ کر پہلیاس پرگولیاں برسائیں اورپھرہواسے ہوامیں مارکرنیوالامیزائل داغ دیا۔تفصیلات کیمطابق جمعرات کی شب پاکستان سے چندگیس والے غباریاڑتے ہوئے بھارتی سرحدکے اندچلے گئے جس پربھارت کوگمان گزراکہ یہ پاکستانی طیارہ ہے اوربھارت نے اپنے سخوئی30 جہازان غباروں کوگرانے کیلیے بھیج دیے اوربھارتی پائلٹ بھی نہیں جان پائیکہ وہ طیارہ نہیں غبارے ہیں اورغباروں پرگولیاں برساتیرہے، جب بھارتی فضائیہ گولیوں سے غباروں کونشانہ بنانے میں ناکام رہی تو لاکھوں ڈالرکا فضا سے فضا میں مارکرنیوالامیزائل داغ دیا اس میزائل سے غبارے پھٹ گئے لیکن تب بھی بھارتی فضائیہ نیانہیں پاکستانی جہاز سمجھ کر ہی خوشی مناتے ہوئے اپنی حکومت کو خبر دی کہ بھارت نے پاکستانی جہازمارگرایا ہے لیکن بعد میں انہیں معلوم ہواکہ وہ کوئی جہاز نہیں بلکہ25روپے والے ہیپی برتھ ڈے کے غبارے تھے۔
بھارتی فضائیہ کی بدحواسی‘ غباروں کو پاکستانی جہاز سمجھ کر میزائل داغ دیا
Mar 10, 2019