بھارت پاکستان میں دہشتگری کر ا رہا ہے: فواد چوہدری

Mar 10, 2019

اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ+آن لائن) وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کوسپانسرکررہا ہے‘ ہمارے امن پیغام کا جواب تک نہیں دیا گیا ‘ مذاکرات آپشن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ‘مسلط جنگ کا بھر پور جواب د دیں گے ‘بھارتی ائیرفورس کی ناکامی نے مودی بیانیے کو نقصان پہنچایا‘بالا کوٹ سے متعلق عالمی میڈیا رپورٹس میں سچائی ظاہرہے‘مظالم کیوجہ سے مقبوضہ وادی میں نئی دہلی کیخلاف نفرت ہے‘بھارت کیساتھ جنگ نہیں چاہتے ۔ ہفتہ کو وفاقی وزیراطلاعات نے روسی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت ہرچیز کا الزام پاکستان پرڈالنے کی کوشش کرتا ہے،بالا کوٹ سے متعلق عالمی میڈیا کی رپورٹس میں سچائی ظاہرہے، پلواما پربھارتی دانشور، میڈیا بھی کہہ رہا ہے اندرونی کارروائی تھی۔ بھارتی ائیرفورس کی ناکامی نے مودی کے بیانیے کو نقصان پہنچایا۔ بھارتی فوج، ائیرفورس سے متعلق بیانیے کی کوشش برباد ہوئی۔انہوں نے کہا پاکستان کے حملے میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ بھارتی مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کیخلاف نفرت ہے۔ نریندرمودی نے پلواما واقعہ کو اپنے سیاسی فائدے کیلئے استعمال کیا۔انہوں نے کہا بھارت پاکستان میں دہشتگردی کوسپانسرکررہا ہے۔ بھارت کو مذاکرات اور دہشتگردی کیخلاف شراکت داربننے کی پیشکش کی۔انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم نے بھارت سے کہا ہے ایک قدم بڑھائو ہم دو بڑھائیں گے لیکن مودی انتخابات کیلئے جنگ کا ماحول پیدا کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان جنگ بھارت کیساتھ نہیں چاہتا ہے ،پاک بھارت دونوں ہمسایہ ممالک 70 سال میں 3 جنگیں لڑ چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ہونے کے ناطے ہمارے پاس 3 آپشنز ہیں ،پہلا آپشن یہ ہے کہ ہم ایک اور جنگ لڑ سکتے ہیں،دوسرا آپشن ہم ایک دوسرے کو کمزور کرنے کیلئے کام کرتے رہیں ،تیسرا آپشن مذاکرات کریں اور دہشتگردی کیخلاف مل کر جنگ لڑیں ۔فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کو ہم تیسرے آپشن کی پیش کش کر رہے ہیں اور ہم کیا کر سکتے ہیں لیکن بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے کیونکہ مودی جنگ کا ماحول پیداکر رہا ہے،پاکستان جنگ نہیں چاہتا ہے خطے میں امن کیلئے اقدامات کئے ۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بھارت نے پلوامہ واقعہ پرکوئی شواہد نہیں دیئے،بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی تو کوئی جواب نہیں ملا ، عمران کی پیشکش کا کوئی جواب تک نہیں دیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے بھارت دہشتگردانہ کارروائیوں سے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے کشمیر کے مسئلے کو مذاکرات سے حل ہونا چاہئے ۔دریں اثناء لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہمارے امن کے بیانیے کو دنیا نے سراہا ہے بھارت بین الاقوامی قوانین سے بالاتر نہیں کھیل کے میدان کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے پاکستان کرکٹ بورڈ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلنے کا معاملہ آئی سی سی سے اٹھائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جو کچھ کشمیر میں بھارت کر رہا ہے کیا ہماری کرکٹ ٹیم اس کو اجاگر کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہم سمجھتے ہیں ان معاملات کا علیحدہ اور کرکٹ کا فورم علیحدہ ہے خواہ کلچر ہو فلم ہو یا کھیل ہو ہر سوسائٹی کے طبقے کو نریندر مودی نے جنگ میں جھونک دیا ہے بھارتی عوام کو یہ سمجھنے میں وقت لگا ہے کہ نریندر مودی ان کے ساتھ کیا کررہے ہیں ہم دسمبر سے دنیا کو آگاہ کررہے تھے ایئر پورٹس تقریباً مکمل طور پر کھل چکے ہیں کشیدگی میں شدت کم ہو چکی ہے اﷲ کا شکر ہے کہ ہم دوبارہ امن کی طرف آ رہے ہیں کرکٹ کو دور رکھیں اور آئی سی سی کو فوری طور پر بھارت کی کرکٹ ٹیم کو اگلے میچز میں پابندی لگانی چاہیے اگر آپ بھارت کی ٹیم کو بین نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہے آپ کے قانون کی عملداری نہیں ہے بھارت کی کرکٹ ٹیم کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وہ بین الاقوامی قوانین سے بالاتر نہیں ہے اس سے پہلے دنیا کی ریسلنگ فیڈریشن بھارت کو بین کر چکی ہے المپکس ایوی ایشن نے اپنے اعتراضات اٹھائے ہوئے ہیں ان کی وجہ سے بھارت تنہاء ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کو علاج کی ہر ممکن سہولت کی پیشکش کی ہے مجھے ایسا لگتا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے اندر ایک طبقہ ہے جو نواز شریف کی صحت پر سیاست کرنا چا رہا ہے کسی کی بیماری کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے مخالفین سے زیادہ ان کے ساتھی چاہتے ہیں کہ کسی طریقے سے ان کی بیماری کیش کروا لیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں اپوزیشن میں پہلے ہی اکٹھے ہیں اگر وہ جانا چا رہے ہیں تو ان کی ضرور جاناچاہیے نواز شریف بیماری ہیں ان کی عیادت کرنے میں کیا حرج ہے۔

مزیدخبریں