کوئٹہ ( نوائے وقت رپورٹ) بارش برسانے والا سسٹم رات گئے۔ بلوچستان میں داخل ہوگیا صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے ضیا لانگو کے مطابق متوقع بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کا تمام عملہ ہائی الرٹ کر دیا گیا ، اتوار سے شروع ہونے والی تیز بارشوں سے عوام کو آگاہ کردیا پی ڈی ایم اے کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے مکران کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ امدادی سامان کیچ پہنچ چکا ہے۔ 24ٹرک اور دو سی 130طیارے سامان لے کر آئے ہیں ، جودس ہزار خاندانوں میں تقسیم کیا جائیگا۔