راولپنڈی (آئی این پی )وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہاہے کہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معیار زندگی بلند کرنا تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،متعلقہ محکمے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو بڑھاتے ہوئے انکی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں، ضلع راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زیر زمین سطح آب میں بتدریج کمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقے کے گردونواح میں زیادہ سے زیادہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر زور دیتے ھوئے کہا کہ خطہ پوٹھوار میں سب سے زیادہ منی ڈیم بنانے کی ضرورت ھے جس سے جڑواں شہروں میں پانی کی سطح بلند ھو سکتی ھے،بلاتاخیر فزیبیلٹی رپورٹ بنانے کی ضرورت ہے ، چہان ڈیم جاوا ڈیم پاپین ڈیم مصریوٹ ڈیم انگوری ڈیم مانگا سواں ڈیم دھار جاوا ڈیم چراہ ڈیم دلہوڑ ڈیم سمیت کوٹلی ستیاں ڈیم جیسے اہم منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور اس حوالے سے ترقیاتی رپورٹ متعلقہ اراکین اسمبلی کو پیش کی جائے،پاپین ڈیم اور دوبچاڑ ڈیم پر کام ابھی شروع نہیں کیا جاسکا جو باعث تشویش ہے۔ ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں جاری سالانہ ترقیاتی منصوبوں 2018-19 کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ محکمے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو بڑھاتے ھوئے انکی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے پانی کی مین لائنوں سے دیئے گئے کنکنشوں اور کمرشل کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے محکمہ گھریلو صارفین کو پانی کی وافر فراہمی کو یقینی بنائے۔
خطہ پوٹھوہار میں سب سے زیادہ منی ڈیم بنانے کی ضرورت ہے: وزیر پٹرولیم
Mar 10, 2019