نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور بھارت کے ہائی کمشنروں نے اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گزشتہ روز اسلام آباد اور بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نئی دہلی پہنچ گئے تھے۔ دونوں ہائی کمشنر پاکستان بھارت میں حالیہ کشیدگی کے بعد مشاورت کیلئے اپنے اپنے ملکوں میں طلب کئے گئے تھے۔