اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کااجلاس 11 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اجلاس کی صدارت کریں گے اجلاس میں تمام چیف جسٹس صاحبان شرکت کریں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہر ضلع کی سطح پر ماڈل کورٹس کے قیام،پولیس ریفامرز کے معاملات زیر غور آئینگے اجلاس میں ماتحت عدلیہ اور خصوصی عدالتوں می خالی آسامیوں کو پر کرنے معاملہ پر غور ہوگا۔
عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کااجلاس کل اسلام آباد میں طلب
Mar 10, 2019