پاکستان، بھارت کشیدگی خاتمہ کیلئے مذاکرات کے حامی ہیں: سری لنکن صدر

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) شاہد امجد حشمت نے گزشتہ روز سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا سے کولمبو میں ملاقات کی ہے۔ سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشن کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر نے سری لنکا کے صدر کو جنوبی ایشیاء میں سیکورٹی کی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے سری لنکا کے صدر کو بتایا کہ پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ پاکستان ہائی کمشنر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پُرخلوص کوششیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ساری قیادت مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی بین الاقوامی برادری کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔ سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے کہا کہ سری لنکا پاکستان کا ایک مخلص دوست ہے سری لنکا پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل پرامن طورپر بات چیت کرنے کا حامی ہے۔ سری لنک کے صدر نے کہا کہ سارک کے ایک رکن کی حیثیت سے سری لنکا خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...