موروس: صدر غزالی عثمان پر قاتلانہ حملہ‘ بال بال بچ گئے

مورونی (صباح نیوز)افریقی ملک کوموروس کے صدر غزالی عثمان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عبوری صدر غزالی عثمان کی انتخابی مہم کے انچارج نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر عثمان صدارتی انتخابات کے لیے ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔صدر غزالی عثمان کی انتخابی مہم کے نگران نے بتایا کہ پہاڑی علاقے کی چوٹی پر کسی نے دھماکہ خیز مواد رکھ دیا تھا۔جب صدرکا قافلہ اس علاقے سے گزرنے لگا تو وہ دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پتھر لڑھک گئے تاہم اس حملے میں صدر غزالی عثمان محفوظ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی گاڑی مناسب وقت پررک گئی۔ دوسری جانب اپوزیشن نے کہا کہ صدر غزالی عثمان پر حملے کا واقعہ جزیرہ انجوان میں پیش آیا، تاہم صدر کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن