ملائیشیا،توہین آمیز کلمات پرایک شخص کو10 سال قید

کوالالمپور(آئی این پی)ملائیشیا میں اسلام اور پیغمبر اسلام کے بارے میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز تحریر لکھنے پر ایک شخص کو دس سال سے زائد عرصے کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اس ملک میں ایسے جرم کے ارتکاب پر دی جانے والی سخت ترین سزا ہے۔ پولیس کے انسپکٹر جنرل نے ہفتے کو بتایا کہ مجرم پر دس مختلف جرائم ثابت ہوئے۔ دریں اثنا تین دیگر افراد پر بھی اسی طرز کے الزامات ہیں، جن کے مقدموں پر فیصلہ آنے والے دنوں میں متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن