کراکس(این این آئی)سیاسی عدم استحکام کے شکار لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں سیاسی مخالفین کی بڑی ریلیوں میں ہفتہ کوہزاروں افرادنے شرکت کی۔ اپوزیشن رہنما خوان گوآئیڈو جنہوں نے خود کو قائم مقام صدر قرار دے رکھا ہے اور انہیں پچاس ملکوں کی حمایت بھی حاصل ہے نے اپنے حامیوں سے سڑکوں پر نکلنے کا کہا۔ اس کے جواب میں صدر نکولاس مادورو نے بھی اپنے حامیوں کو ریلی نکالنے کا کہا ۔ یہ ریلیاں دارالحکومت کے علاوہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی نکالی گئیں ۔ وینزویلا کو ان دنوں شدید اقتصادی و سیاسی بحران کا سامنا ہے۔
وینزویلا میں سیاسی مخالفین کی بڑی ریلیاں،ہزاروں افرادکی شرکت
Mar 10, 2019