لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے خواتین سے متعلقہ قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی،خواتین کے فلاح و بہبود کیلئے بنائے قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے۔اسلام نے سب سے مرتبہ و مقام خواتین کو دیا ہے۔ایک عورت پہلے ماں،بہن ،بیٹی اور بیوی ہے۔ہم خواتین کو عزت اور احترام نہیں دیتے جن کی وہ حقدار ہیں۔خواتین کے حقوق کیلئے بے شمار قوانین بنائے گئے لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2019سے باہر نکالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیاکیخلاف ایک روزہ میچ میں فوجی ٹوپیاں پہنا افسوسناک ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے کھیل کو بھی سیاست کی نظر کردیا ہے۔