ملک کے تین صوبوں سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پیر سے رم جھم کا امکان ہے ، بلوچستان میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، بولان اور سبی میں بادل خوب برسے، موسلادھار بارش سے بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔بارش کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہو گیا۔ کئی شہروں میں بارش، بولان اور سبی میں صبح سویرے میں بادل خوب برسے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق (آج ) پیر کو کوئٹہ، مکران اور قلات میں بھی تیز بارش کا امکان ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، پیر کو کراچی ڈویژن، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بارش متوقع ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پیر کو اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں اکثر مقامات پر بادل برسیں گے، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈ نگ کا بھی خدشہ ہے ۔
سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پیرسے بارش کی پیشگوئی
Mar 10, 2019 | 12:19