ایتھوپین ایئرلائن کا عدیس ابابا سے نیروبی جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے،طیارے میں 157 افراد سوار تھے جو ہلاک ہوئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایتھوپین وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں طیارے کے گرنے کی تصدیق کی گئی ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایتھوپین ایئر لائن کے طیارے بوئنگ 737 میں 157افراد سوار تھے۔ان میں 149 مسافر اور 8 عملے کے ارکان شامل تھے۔اطلاعات کے مطابق طیارہ صبح 8 بج کر 44 منٹ پر گرا ۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔ایتھوپیا کے وزیرا عظم نے حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے طیارے میں سوار مسافروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔