وسیم اکرم، وقار یونس اور یاسر شاہ سمیت 127 افراد کیلیے سول ایوارڈز کا اعلان

حکومت پاکستان کی طرف سے وسیم اکرم، وقار یونس اور یاسر شاہ سمیت 127 افراد کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے عمومی طور پر 14 اگست کو ملکی اور غیر ملکی نامور شخصیات کو ایوارڈز دینے کی فہرست جاری کی جاتی ہے تاہم اس بار یوم پاکستان سے 2 ہفتے قبل 127 ناموں کی لسٹ جاری کردی گئی ہے، جس میں 18 غیرملکی بھی شامل ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 23 مارچ کو فہرست میں شامل افراد کو ایوارڈ دیں گے۔ سابق کپتان وسیم اکرم، وقاریونس اور کرکٹر یاسرشاہ سمیت انٹرنیشنل ریسلر محمد انعام بٹ کو بھی حکومتی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے 2 سابق کپتانوں وسیم اکرم اور وقار یونس کو ان کی کرکٹ خدمات کے صلے میں ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا جب کہ لیگ سپنر یاسر شاہ ستارہ امتیاز کے حقدار ٹھہریں گے، انٹرنیشنل ریسلر محمد انعام بٹ کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...