مودی الیکشن میں فائدہ اُٹھانے کیلیے پلوامہ جیسے مزید حملے کروا سکتے ہیں، راج ٹھاکرے

Mar 10, 2019 | 19:34

ویب ڈیسک

ندو انتہا پسند رہنما راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ مودی الیکشن میں کامیابی کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں اور پلوامہ حملہ بھی ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے اپنی جماعت کے 13 ویں یوم تاسیس پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار الیکشن میں فائدہ اُٹھانے کے لیے پلوامہ جیسے مزید حملے کروا سکتی ہے۔

راج ٹھاکرے نے وزیراعظم نریندرا مودی کی شاطرانہ چال کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملہ بھی بی جے پی حکومت کا ڈرامہ تھا اور 2015 میں بھی پٹھان کوٹ حملہ الیکشن جیتنے کیلئے کروایا گیا تھا۔ مودی اپنی پرانی روش پر قائم ہیں۔ ووٹرز  کے لیے ان کے پاس کارکردگی نہیں جنگ ہے۔

ہندو انتہا پسند رہنما نے سوال اُٹھائے کہ بھارتی فضائیہ کی کارروائی اور کارکردگی پر سوال کیوں نہیں کیا جا سکتا؟ ملک کیلئے قربانی دینے والے فوجی اہلکاروں کے بارے میں سوال کیوں نہیں کیا جانا چاہئے؟ یہ حملہ انتخاب سے قبل ہی کیوں ہوا؟ کیا ہماری انٹیلی جنس فیل ہوچکی ہے؟ اس ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔

نہوں نے کہا کہ پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں کوئی نہیں مارا گیا، اگر ایسا ہوتا تو پاکستان ابھی نندن کو واپس نہ کرتا۔

راج ٹھاکرے نے خدشہ ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں نریندر مودی پلواما جیسا حملہ کرواسکتے ہیں کیونکہ انہیں 2019ء کے عام انتخابات میں ہر قیمت پر کامیابی چاہیے۔

بی جے پی سربراہ امیت شاہ کی طرف سے بالاکوٹ میں اموات کے دعویٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے امیت شاہ نے’ کو پائلٹ‘ کی حیثیت سے ائر اسٹرائیک میں شرکت کی ہو۔

انہوں نے حکمران جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے کہ الیکشن جیتنے کےلئے جھوٹ بولا جاتا ہے،مگر یہی کہوں گا کہ جھوٹ کم بولیں تو اچھا ہے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما وجیا شانتی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دہشت گرد سے تشبیہ دی اور کہا کہ سب کو ڈر ہےکہ کب مودی بم گرا دیں۔

مزیدخبریں