فیصل آباد (پ ر) 49 واں آل واپڈا انٹریونٹ فٹ بال ٹورنامنٹ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جاری ہے۔ گذشتہ روز چار میچ کھیلے گئے جن میں آئیسکواور این ٹی ڈی سی ٹیموںنے کامیابی حاصل کی جبکہ دیگر دو میچ برابر رہے۔ تفصیلات کے مطابق آئیسکو(اسلام آباد) کی ٹیم نے کیسکو(کوئٹہ) کو 2کے مقابلے میں صفر گول سے ، این ٹی ڈی سی نے حیسکو(حیدرآباد) کو ایک آسان مقابلے کے بعد 6کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔