پی ایس ایل، لوک رونکی بیٹنگ اور محمد حسنین بائولنگ میں سرفہرست

Mar 10, 2020

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لوک رونکی بیٹنگ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین بائولنگ میں سرفہرست ہیں، پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے کیوی جارح مزاج بلے باز لوک رونکی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ 8 میچوں میں 266 رنز بنا چکے ہیں جس میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں، یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان بھی بھرپور فارم میں ہیں اور وہ تین نصف سنچریوں کی بدولت 251 رنز بناکر دوسرے نمبر پر ہیں، لاہور قلندرز کے بین ڈنک 5 اننگز میں 83.33 کی اوسط سے 250 رنز بنا کر تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو 248 رنز کے ساتھ چوتھے اور کراچی کنگز کے ایلیکس ہیلز 239 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزیدخبریں