مونٹیری(سپورٹس ڈیسک) یوکرین کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایلینا سویٹولینا نے مونٹیری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے ویمنز سنگلز فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی میری بوزکووا کو شکست دیکر رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میکسیکو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میچ میں یوکرین کی ٹینس سٹار ایلینا سویٹولینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاری میری بوز کووا کو 7-5، 4-6 اور 6-4 سے شکست دیکر کر ایونٹ جیت لیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میچ 3 گھنٹے تک جاری رہا تاہم ایلینا سویٹولینا نے کامیابی حاصل کرکے رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اور مجموعی طور پر کیریئر کا 14 ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کینیڈا کی شیرون فیچمین اور انکی یوکرین کی جوڑی دار کترینا بوندارینکو نے ڈبلیو ٹی اے مونٹیری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
ایلینا سویٹولینا نے ا ڈبلیو ٹی اے مونٹیری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
Mar 10, 2020