مینارپاکستان پر کامیاب تنظیمی ورکرزکنونشن ٹیم ورک کا نتیجہ ہے:اعجاز چوہدری

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ضلعی تنظیموں کا جائزہ اجلاس کے سلسلے کا آغاز کردیا گیا ہے،پارٹی سیکرٹریٹ میں قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے ا ضلاع کا جائزہ تنظیمی اجلاس صدر اعجازاحمدچوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیم سازی کا جائزہ لیا گیا اور تنظیمی رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مینارپاکستان پر کامیاب تنظیمی ورکرزکنونشن ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، تنظیموں کا اصل ٹارگٹ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرنا ہے، پارٹی کو گراس روٹ سطح تک منظم اور فعال بنایا جا رہا ہے، پارٹی کی اصل طاقت کارکنان ہیں جوکہ پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...