اشرف غنی کی حلف برداری : محسن داوڑ ، علی وزیر کو افغان ہیلی کاپٹر میں لے جایا گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر پیر کے روز طورخم سرحد سے افغان نیشنل آرمی کے ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر اشرف غنی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے جس کے بعد ان اطلاعات کو مزید تقویت ملتی ہے کہ اس گروپ جو کہ ریاست پاکستان کی رٹ کو چیلنج کرتا ہے اس میں اور افغان حکومت کے عناصر کے مابین ایک گٹھ جوڑ موجود ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو دونوں رہنماؤں کو افغان صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایک مرتبہ جانے کی اجازت دی تھی کیونکہ ایف آئی اے نے دونوں کے نام ای سی ایل میں ہونیکی وجہ سے انہیں کابل جانے سے روک دیا تھا۔ بعدازاں کابل پہنچ کر محسن داوڑ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ اس بات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اشرف غنی نے تقریب میں ہماری شرکت کیلئے حلف برداری میں کچھ تاخیر کی۔ دوسرا کابل میں ہمارا بہت اچھا استقبال کیا گیا۔ میں پرامن افغانستان اور خطے کا خواہشمند ہوں۔ افغان میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کابل پہنچنے سے پہلے ننگرہار صوبے میں کچھ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی ایم 2014 میں قائم کی گئی تھی۔ تب سے وہ پاکستان مخالف اور پاک فوج کیخلاف سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی ہے۔ حتیٰ کہ انہوں نے نئے اضلاع میں ریلیاں بھی نکالیں جن کے شرکاء پاک فوج کیخلاف نعرہ بازی کرتے رہے اور اعلان کرتے رہے کہ وہ پاک فوج سے بدلہ لینگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...