پیرس (نیٹ نیوز) پیرس کے شمال مشرقی علاقے میں مسجد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ فائرنگ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے وقت مسجد میں 15 افراد موجود تھے۔ زخمی ہونے والے شخص کی عمر 32 سال ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کے سیدھے پاؤں میں 2 گولیاں لگی ہیں۔ حملہ آور نے فائرنگ کرتے وقت ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور وہ موٹر سائیکل پر فرار ہوا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کی جگہ پر پولیس کی بھارتی نفری اور ریسکیو پہنچ چکی ہیں۔ پولیس کو گولیوں کے خول بھی ملے ہیں جبکہ حملہ آور کی گرفتاری کے لئے آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔