جھوٹے مقدمات بنانے والوں کے حصے میں صرف شرمندگی آئیگی: شہباز شریف امیر مقام کی ضمانت کا خیرمقدم

Mar 10, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے امیر مقام کی ضمانت قبل ازگرفتاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جنہیں صرف سیاسی مخالفین نظر آتے ہیں، خدا کرے بی آر ٹی پشاور بھی نظرآجائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا پہلے امیر مقام کے بیٹے کو گرفتار کر کے دبائو میں ڈالنے کی کوشش کی گئی مسلم لیگ (ن)کے رہنماوں اور کارکنان نے ثابت قدمی کی شاندار مثال قائم کی ہے انشاء اللہ فتح حق اور سچ کی ہوگی ، جھوٹے مقدمات بنانے والوں کے حصے میں صرف شرمندگی آئے گی۔

مزیدخبریں