گلے میں تکلیف، احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی

لاہور (وقائع نگارخصوصی) احتساب عدالت نے پیراگون سکینڈل کیس میں گرفتار خواجہ سعد رفیق کو علاج کےلئے جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے سعد رفیق کو ہسپتال میں داخل کرانے کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ خواجہ سعد رفیق کو گلے کی شدید تکلیف ہے، جیل کے ہسپتال میں علاج ممکن نہیں۔ جیل قوانین کے تحت علاج میسر نہ ہونے کی صورت میں قیدی کو ہسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے، عدالت خواجہ سعد رفیق کو سروسز ہسپتال میں داخلے کی اجازت دے۔ جس پر عدالت نے خواجہ سعدرفیق کو علاج کےلئے جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

ای پیپر دی نیشن