لاہور(پ ر) پی سی ایس آئی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں یونائیٹڈ ممبرز گروپ نے زبردست مقابلہ کے بعد کلین سویپ کر دیا۔ صدر کی سیٹ پر تنویر اظہر قریشی 479جبکہ جنرل سیکرٹری شاہد محمود رسال نے بھی نے بھی 479 ووٹ ، فنانس سیکرٹری محمد سعید شہزاد 459نائب صدر حارث احمد خان 467ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ جیت کی خوشی میں یونائیٹڈ ممبرز گروپ کے ممبران نے مٹھائیاں تقسیم کیں، محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے الیکشن کنوینئر سب کمیٹی کے فرائض فضل احمد رندھاوا نے سر انجام دیئے،انتظامیہ کمیٹی کے انتخابات میں اسسٹنٹ رجسٹرار فضل احمد رندھاوا کنوینئر الیکشن سب کمیٹی، پرائذیڈنگ آفیسر کے فرائض جاوید اقبال ہنجرا نے سراکام دیئے، کامیاب دیگر کمیٹی ممبران میں داﺅد قسیم 479، شاہد 472، جاوید اقبال چوہدری 463، جاوید اقبال بھٹی 462 ، نسیم احمد 453ووٹ لیکر نئی مینجمنٹ کمیٹی کا حصہ بن گئے۔
پی سی ایس آئی آر الیکشن، تنویر اظہر قریشی صدر، شاہد رسال جنرل سیکرٹری منتخب
Mar 10, 2020