دی بنک آف پنجاب اور این آئی ایف ٹی کے درمیان معاہد ہ پر دستخط

لاہور(پ ر) پاکستان میں کیش لیس معیشت کے نظریے کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل کامرس ادائیگیوں کو فعال کرنے کیلئے دی بینک آف پنجاب اور پاکستان کے سب سے بڑے پیمنٹ پروسسرنیشنل انسٹی ٹیوشنل فسلیٹیشن ٹیکنالوجیز( این آئی ایف ٹی) میں معاہدہ طے پا گیا اس معاہدے کی وجہ سے بی او پی صارفین کو ”این آئی ایف ٹی ایس ای پے “ کے پلیٹ فارم سے کام کرنے والے ہزاروں ڈیجیٹل مرچینٹس تک رسائی کے علاوہ ڈیجیٹل پے منٹ قبول کرنے والا وسیع کارپوریٹ پورٹ فولیو بھی دستیاب ہو گا۔این آئی ایف ٹی ایس ای پے پاکستان میں کسی بھی بینک اکاﺅنٹ اور والٹ کے مابین ڈیجیٹل کامرس ادائیگیوں کا ذریعہ قائم کر رہا ہے اور صارفین کو اپنے اکاﺅنٹس(سی اے ایس اے) یا والٹ کے ذریعے براہ راست ای کامرس ادائیگیا ںکرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن